اداکارہ نادیہ جمیل کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے خود سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا ہے .
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں ان کے ساتھ جتنے بھی جنسی ہراسانی کے واقعات پیش آئے، ان میں ان کے گھریلو ملازمین ہی ملوث تھے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Nadia Jamil (@njlahori)


انہوں نے بتایا کہ انہیں اپنے ہی گھر کے ملازمین نے نشانہ بنایا جبکہ بچپن میں ان کی باتوں اور شکایتوں پر کوئی کان نہیں دھرا گیا، انہیں اہمیت نہیں دی گئی اور ان کی شکایات سنی نہیں گئیں .
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کو کئی سال تک راز ہی رکھا لیکن جب کچھ عرصہ قبل پنجاب کے علاقے قصور میں کم سن زینب کا واقعہ پیش آیا تو انہوں نے اپنی باتیں بھی شیئر کرنے کا فیصلہ کیا .
اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے توجہ حاصل کرنے کے لیے باتیں شیئر نہیں کیں بلکہ انہوں نے بچوں کو پیغام دینے کے لیے ایسا کیا کہ وہ ہر چیز بھول کر آگے بڑھیں . نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کو ختم کرنے کے لیے ملک میں تعلیم عام کرنی پڑے گی، غربت کا خاتمہ کرنا ہوگا اور سماجی شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Nadia Jamil (@njlahori)


انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات روکنے کے لیے والدین کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا، انہیں اپنے بچوں کو لوگوں کی خراب عادتوں اور اچھے رویے سے متعلق آگاہی دینی ہوگی اور بچوں کی ہر بات کو سننا ہوگا .
اداکارہ نے والدین کو مشورہ دیا کہ اگر ان کا کوئی بچہ گھر میں خفا ہے، ہمیشہ خاموش رہتا ہے، کسی سے بات نہیں کرتا، اس بچے کو زیادہ توجہ دیں، ان سے دل کی باتیں پوچھیں اور پھر بھی وہ بچہ بات نہ کرے تو اسے سائکالاجسٹ کے پاس لے جائیں .
نادیہ جمیل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا شمار ایسے ممالک میں ہوتا ہے، جہاں بچوں کے ساتھ ناروا سلوک اور جنسی ہراسانی کے واقعات کو سماجی روایات کا حصہ بنایا جا رہا ہے اور یہ انتہائی خطرناک بات ہے .

. .

متعلقہ خبریں