“آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ” اعظم خان کے انکشافات پر علیم خان کا ردِعمل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے اعظم خان کے انکشافات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ “آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا “۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ قوم کو گمراہ کرنے والوں کا پردہ چاک ہو گیا،ایک مرتبہ پھرسازشیں بے نقاب ہوئیں۔جھوٹ اور گمراہ کن بیانیہ فتنے کی سیاست کو کسی طور تحفظ نہیں دے سکتا،صدر استحکام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی سازشی سیاست نے ملکی معیشت اورخارجہ تعلقات تباہ کر دیے، سابقہ دور میں وزیر اعظم ہاؤس گھناؤنی سازشوں کا گڑھ بنا رہا، اعظم خان کا بیان حقائق واضح کرنے کیلئے کافی ہے، مزید لوگ بھی بولیں گے،سائفر کو سازش بناکر ملکی سلامتی سے کھیلا گیا، قرار واقعی سزا ملنی چاہیے، پارٹی اس اعتراف سے ثابت ہوگیا کہ استحکام پاکستان پارٹی کیوں وجود میں آئی، ہم ایسے ملک دشمن اور مکروہ ذہن کے ساتھ نہیں چل سکتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ واضح ہو گیا کہ سیاسی مقاصد کیلئے رچایا گیا ،سائفر کا ڈرامہ ایک شخص کا سکرپٹ تھا۔جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سائفر والے تماشے کو بےنقاب کرنے کا مجھے ایک موقع فراہم کردیا۔ انہوں نے ٹویٹر پر سائفر معاملے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ محض مجھے نااہل کروانے اور جیل میں ڈالنے کی غرض سے کسی بھی معاملے میں ملوث کرنے (مجھے مورودِ الزام ٹھہرانے) کے خبط میں مبتلا مجرموں کے نالائق ٹولے نے ایک مرتبہ پھر اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مار لی ہے۔
انہوں نے مجھے سائفر والے تماشے کو پورے اہتمام سے بےنقاب کرنے کا ایک موقع فراہم کردیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کل میں کسی لگی لپٹی کے بغیر تمام تفصیلات قوم کے سامنے رکھوں گا کہ کیسے 17 برس میں (پہلی مرتبہ) بہترین معاشی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ایک حکومت کا تختہ الٹنے اور ان مجرموں، جو ملک کو تباہی کے گھاٹ اتار چکے ہیں، کو اقتدار میں لانے کیلئے ایک سازش رچائی گئی۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ تفصیلات ٹیلی ویژن پر چلنے والے کسی بھی ڈرامے سے بڑھ کر دلچسپ اور سحر انگیز ہوں گی۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

6 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

20 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

44 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

1 hour ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago