کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کا پلان پیش کر دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک منصوبہ بنا رہا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل کرنسی لانچ کی جائے، گورنر سٹیٹ بینک نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا سٹیٹ بینک دنیا میں دیگر ممالک میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کے سسٹم کا جائزہ لے رہا ہے اور جلد ہی ملک میں بھی ڈیجیٹل کرنسی کا منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔
گورنر سٹیٹ بینک نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ وفاقی حکومت کو منصوبے سے متعلق باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے گا جس کے بعد ڈیجیٹل کرنسی کا پروگرام لانچ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ڈیجیٹل کرنسی کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں کہیں کوئی دھوکہ نہ ہو جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک مل کر ڈیجیٹل کرنسی کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…