چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر تحقیقات میں تعاون نہ کیا تو گرفتار کیا جاسکتا ہے،وزیرداخلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ وفاقی تحقیقات ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 25 جولائی کو طلب کیا ہے۔ٹویٹر پیغام میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایف آئی اے نے سائفر کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا ہے، تحقیقات میں تعاون نہ کیا تو انہیں گرفتار کیا جاسکتاہے۔ تحقیقات کرکے ایف آئی اے سفارش کرے گی۔
یاد رہے کہ سائفر تحقیقات کے سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے نے 25 جولائی کو طلب کرلیا ،اور عدم پیشی پر قانون کے مطابق کارروائی کا عندیہ دیدیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں پیشی کیلئے جاری نوٹس میں سائفرسے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔