پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک گیرہڑتال کا اعلان کردیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) نے مطالبات کے حق میں ہفتے کو ملک گیرہڑتال کا اعلان کردیا۔چیئرمین پی ڈی اے عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ حکومت سے فی لیٹر مارجن یا منافع 5 فیصد کرنے کا کہہ چکے ہیں، اس وقت حکومت ہمیں 6 روپے اور2.4 فیصد فی لیٹر مارجن دے رہی ہے۔
پی ڈی اے کا مؤقف ہے کہ کم مارجن کے باعث کم سیل والے پیٹرول پمپس نقصان میں اور بند ہورہے ہیں۔