انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 34 پیسے اضافے کے بعد کس ریٹ پر بند ہوا؟
کراچی (قدرت روزنامہ) انٹربینک میں ڈالر ریٹ ایک روپے 34 پیسے اضافے کے بعد بند ہو گیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 34 پیسے اضافے کے بعد 285 روپے 14 پیسے پر بند ہو گیا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہونے کے بعد 293 روپے پر فروخت ہوا۔