طلال چوہدری کا آئندہ ہونے والے انتخابات کے نتائج سے متعلق دعویٰ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 2023 کا الیکشن 2013 کا ری پلے ہوگا، نواز شریف دو تہائی اکثریت سے واپس آ رہے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے ماضی میں پرفارمنس دکھائی ہے، الیکشن کے لیے مسلم لیگ ن کا ہوم ورک مکمل ہے، ہم چاہتے ہیں جلد از جلد الیکشن ہوں۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیا قانون سے بالا تر ہیں؟ یہ الیکشن الزامات اور گالی کی بنیاد پر نہیں بلکہ کردار اور پرفارمنس کی بنیاد پر ہونےچاہییں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ ریاست کو بچانے کے لیے ہم نے اپنی سیاست کو قربان کیا ہے، الیکشن کے لیے ہم بالکل تیار ہیں۔اس حوالے سے طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ہر حلقے میں اوسطاً تین تین امیدوار ہیں۔