منی پور واقعہ؛ بھارتی اداکاراؤں نے خاموشی توڑ دی، انصاف کا مطالبہ


ممبئی(قدرت روزنامہ) منی پور میں خواتین سے انسانیت سوز سلوک پر بالی ووڈ کی اداکاراؤں نے انصاف کا مطالبہ کردیا۔بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے منی پور میں شرمناک واقعہ پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھیانک جرم ہونے کے 77 دن بعد ویڈیو وائرل ہوئی تو کارروائی کی گئی۔ اس کا کسی بھی صورت میں کوئی جواز نہیں۔ ہم خواتین کے ساتھ یہ سلوک کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ پورے ملک کو اس واقعہ پر شرمندہ ہونا چاہیے اور انصاف کے لیے متحد ہوکر آواز اٹھانا چاہیے۔
اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ منی پور میں جو ہوا وہ انتہائی پریشان کر دینے والا ہے۔ جب تک واقعہ کے ذمے داروں کیخلاف فوری طور پر کارروائی نہیں کی جاتی اور انہیں سزا نہیں ملتی مذمت کے الفاظ کی کوئی اہمیت نہیں ۔
عالیہ بھٹ ، آدیتی راؤ حیدری اور رشمیکا مندنا نے منی پور میں خواتین سے زیادتی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کو فوری سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔