بھارتی اداکار نعمان اعجاز کی اداکاری دیکھ کر جذباتی


امرتسر(قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول اداکار نعمان اعجاز کی اداکاری دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔بھارتی اداکار ایمی ورک نے سوشل میڈیا پر اداکار نعمان اعجاز کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نعمان اعجاز عظیم اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے نعمان اعجاز کو ٹیگ بھی کیا۔
اداکار ایمی ورک نے مشہور ڈرامے پری زاد کا اسکرین شاٹ بھی شئیر کیا جس میں نعمان اعجاز روتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ سینئر اداکار نعمان اعجاز پری زاد، سنگ ماہ سمیت متعدد ہٹ ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔