بھارتی اداکار نعمان اعجاز کی اداکاری دیکھ کر جذباتی

امرتسر(قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول اداکار نعمان اعجاز کی اداکاری دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے . بھارتی اداکار ایمی ورک نے سوشل میڈیا پر اداکار نعمان اعجاز کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نعمان اعجاز عظیم اداکاروں میں سے ایک ہیں .

انہوں نے نعمان اعجاز کو ٹیگ بھی کیا . اداکار ایمی ورک نے مشہور ڈرامے پری زاد کا اسکرین شاٹ بھی شئیر کیا جس میں نعمان اعجاز روتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں . سینئر اداکار نعمان اعجاز پری زاد، سنگ ماہ سمیت متعدد ہٹ ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں . . .

متعلقہ خبریں