پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ میں چوری کا جواب عدالت آ کر دینا ہوگا: عطا تارڑ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کس نے کہا تھا کہ تحفے بیچ دیں اور اس کا ریکارڈ نہ رکھیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں آ کر جواب دینا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کا کیس چوری کا کیس ہے جس میں مزید بھاگنے کی گنجائش نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی پر جرم ثابت ہوچکا، بھاگنے اور تاریخیں لینے سے آپ بچ نہیں سکتے، دلیل دی جاتی ہے کہ باقیوں نے بھی توشہ خانہ سے تحائف لئے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کیس کو 6 سال تک چلانا چاہتے ہیں تو چلا لیں، یہ کوئی بات نہیں کہ وکیل کہے کہ میرا بیٹا لندن سے آ رہا ہے سماعت ملتوی کر دیں، آپ کا وکیل اعتراف بھی کر چکا ہے، ہم نے آپ کی طرح جعلی رسیدیں نہیں بنائیں۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ٹرائل ایک سال سے چل رہا ہے، کسی نے توشہ خانہ کے تحائف فروخت نہیں کئے۔

متعلقہ خبریں