اجلا س میں نگران سیٹ اپ کے قیام پر مشاورت کی گئی اورپارٹی کے تنظیمی امور بھی زیر غور لائے گئے . اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے جلد پارلیمانی بورڈ قائم کر دیا جائے گا . اجلاس میں پارلیمانی بورڈ کے قیام سمیت دیگر پارٹی امور کے جائزے کے لیے 26 جولائی کو کوئٹہ میں پارٹی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان عوامی پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا . بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، پارٹی کے چیف آرگنائزر و سپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی .
متعلقہ خبریں