شرمیلا فاروقی کا سوشل میڈیا صارفین سے عجیب و غریب سوال
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی بھی سوشل میڈیا پر جاری دلچسپ و عجیب کھانوں سے متلعق ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے صارفین سے دلچسپ سوال پوچھ لیا۔
انہوں نے نوڈلز کے اوپر آئس کریم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’کیا کوئی آئس کریم کے ساتھ نوڈلز کھانا پسند کرے گا؟‘، ساتھ ہی انہوں نے ہاں اور ناں کے دو آپشنز بھی دے دیئے۔
سوشل میڈیا پر متحریک رہنے والی رکن صوبائی اسمبلی کے اس پول کا جواب دیتے ہوئے 82 فیصد صارفین نے اس عجیب و غریب کھانے کے امتزاج کو ناپسند کرتے ہوئے ’ناں‘ کا انتخاب کیا جبکہ 18 فیصد صارفین نے اس امتزاج کو آزمانے کی حمایت کر دی اور ’ہاں‘ کا انتخاب کیا۔
Ice Cream Noodles anyone?#icecream #noodles #eating pic.twitter.com/gZZma7aPlH
— kookwo (@kookwocook) January 18, 2023
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر آئے دن مختلف اور عجیب کھانوں کے امتزاج سے متعلق ٹرینڈ چلتے رہتے ہیں، ایسا ہی ایک ٹرینڈ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا جس میں صارفین کو فالودے کی طرز پر آئس کریم اور نوڈلز کے ساتھ مکس کرکے کھاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
Man melts #icecream cone in pan, fuses it with #noodles. #Netizens ask him to ‘stop the horror show’; ‘this has to be illegal,’ writes a user#viral #Trending #bizzarefusionfood #fusionfood #bizzarefoodtrends pic.twitter.com/tzp6rdGS7U
— HT City (@htcity) March 24, 2023