سعودی شہری دوستوں کو ذاتی وزٹ ویزا پر عمرہ کے لیے بلاسکتے ہیں، وزارت حج وعمرہ


سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ سعودی شہری دوستوں کو عمرہ کیلئے مدعو کر سکتے ہیں . عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی شہری دوستوں کو ’ذاتی وزٹ ویزا‘ پر عمرہ کے لیے بلاسکتے ہیں .

یہ ویزا ایک یا کئی سفر کے لیے جاری کیا جائے گا .
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق ویزا پر عمرہ، مسجد نبوی اور روضہ اقدسﷺ کی زیارت کی جاسکے گی . سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق وزٹ ویزے پر سیاحتی اور تاریخی مقامات دیکھنے کا موقع دیا جائے گا . سنگل انٹری پرسنل ویزا کی میعاد 90 دن ہے اور یہ مزید 90 دن تک بڑھ سکتی ہے .
سعودی حکام کے مطابق ملٹی انٹری پرسنل ویزا کی میعاد 90 دن اور مزید 365 دن تک بڑھ سکتی ہے . وزارت خارجہ میں ’ذاتی ویزا‘ کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں