سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ سعودی شہری دوستوں کو عمرہ کیلئے مدعو کر سکتے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی شہری دوستوں کو ’ذاتی وزٹ ویزا‘ پر عمرہ کے لیے بلاسکتے ہیں۔ یہ ویزا ایک یا کئی سفر کے لیے جاری کیا جائے گا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق ویزا پر عمرہ، مسجد نبوی اور روضہ اقدسﷺ کی زیارت کی جاسکے گی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق وزٹ ویزے پر سیاحتی اور تاریخی مقامات دیکھنے کا موقع دیا جائے گا۔ سنگل انٹری پرسنل ویزا کی میعاد 90 دن ہے اور یہ مزید 90 دن تک بڑھ سکتی ہے۔
سعودی حکام کے مطابق ملٹی انٹری پرسنل ویزا کی میعاد 90 دن اور مزید 365 دن تک بڑھ سکتی ہے۔ وزارت خارجہ میں ’ذاتی ویزا‘ کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…