حکومت نے رات کے اندھیرے میں عوام پر بجلی گرادی، بجلی 7.5 روپے یونٹ مہنگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے . ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 سے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے .

کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی سمری کی منظوری دی ہے . ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے . نیپرا اب وفاقی حکومت کی درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ دے گا . جس کے بعد وفاقی حکومت اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردے گی . قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں