جے یو آئی نے سوئیڈن میں قرآن کریم کی بیحرمتی کیخلاف کل احتجاج کی کال دیدی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے سوئیڈن میں قرآن کریم کی بیحرمتی کیخلاف احتجاج کی کال دے دی۔مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ سوئیڈن میں مسلسل قرآن کی بے حرمتی کی جا رہی ہے، اس عمل سے امت مسلمہ کے ہر فرد کے دل کو دکھ پہنچ رہا ہے، یہ قرآن کریم سے امت مسلمہ کے تعلق کی فطری علامت ہے، امت مسلمہ تورات، انجیل سمیت تمام آسمانی کتابوں کا احترام کرتی ہے، مغربی دنیا تنگ نظری کا مظاہرہ کیوں کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدم برداشت، تنگ نظری اور تحمل کا جذبہ ختم ہونے کو مغرب اظہار رائے کی آزادی کا نام دے رہا ہے، ہم نے ایسی اظہار رائے کو مسترد کر کے قوم سے احتجاج کی اپیل کی ہے، اتوار کے روز پورے ملک میں سوئیڈن کے روئیے کیخلاف احتجاجی مظاہرے ہوں گے، کراچی میں سب بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس میں بذات خود شریک ہوں گا۔
سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ پوری قوم سڑکوں پر آ کر سوئیڈن کیخلاف احتجاجی مظاہرے کرے، مغربی دنیا کو پیغام دینا ہے کہ مسلمان قرآن کی حرمت پر جان تو دے سکتا ہے مگر قرآن پاک کی توہین کی کسی کو اجازت ہرگز نہیں دے سکتا، مغرب کے اس رویئے کیخلاف ہم اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئیڈن سے پاکستانی سفیر کو فوری واپس بلایا جائے، او آئی سی تنظیم سے کہا جائے کہ تمام اسلامی ممالک سوئیڈن سے اپنی سفراء واپس بلائیں تاکہ مغربی دنیا کے سامنے امت مسلمہ کا اجتماعی احتجاج ریکارڈ کیا جاسکے۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

14 mins ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

18 mins ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

27 mins ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

32 mins ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

1 hour ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

1 hour ago