لاہور: موسلادھار بارش سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، بجلی کا نظام درہم برہم


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں موسلادھار بارش سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں اور نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔آج صبح سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، جگہ جگہ پانی جمع ہونےکی وجہ سے مارکیٹیں بند ہیں۔
سب سے زیادہ بارش لاہور کے علاقے گلشن راوی میں 183 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، ائیرپورٹ پر 178، تاج پورہ میں 170، لکشمی چوک میں 169، نشتر ٹاؤن میں 160، جوہر ٹاؤن میں 156، اقبال ٹاون میں 142 اور گلبرگ میں 101 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش کے باعث لیسکو کے 70 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، ترجمان لیسکو کا کہنا ہےکہ بارش رکتے ہی بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا جائےگا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بارش میں لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال اور نکاسی آب کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے انتظامیہ اور واسا حکام کو نکاسی آب کا کام جلد مکمل کرنےکی ہدایات دیں۔نگران وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل اور مشینری استعمال میں لائی جائے اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کی مشکلات کا بروقت ازالہ ہو سکے۔
پنجاب کے وسطی علاقوں میں موسلادھار بارش
دوسری جانب پنجاب کے وسطی علاقوں میں صبح سویرے موسلادھار بارش وفقے وفقے سے جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
بارشوں کے دوران عوام کو محتاط اور محفوظ مقامات پر رہنے کے ساتھ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Recent Posts

خیبر پختونخوا اسمبلی میں 306 ارب سے زائد کا بجٹ منظوری کیلئے پیش

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی میں مالی سال 24-2023 کا ضمنی بجٹ منظوری کے لیے پیش…

6 mins ago

سلمان خان کی بہن ارپیتا کی طلاق؟ بہنوئی آیوش شرما بول پڑے

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے اپنی…

3 hours ago

ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حالیہ ہفتے کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا…

3 hours ago

چمن دھرنے کے 200روز مکمل، حکومت کیساتھ مذاکرات تعطل کا شکار

چمن(قدرت روزنامہ)حکومتی کمیٹی اور دھرنا کمیٹی میں مذاکرات تعطل کا شکار، ڈپٹی کمشنر راجا اطہر…

3 hours ago

مقتول مزدوروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت، امن دشمن عناصر کو جلد گرفتار کریں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں نہتے…

3 hours ago

زمیندار ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو 24گھنٹے مکمل، حکومت بجلی کی فراہمی یقینی بنائے، مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف صوبائی اسمبلی…

3 hours ago