خیبر پختونخوا اسمبلی میں 306 ارب سے زائد کا بجٹ منظوری کیلئے پیش

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی میں مالی سال 24-2023 کا ضمنی بجٹ منظوری کے لیے پیش کردیا گیا۔

وزیر قانون آفتاب عالم نےخیبر پختونخوا اسمبلی پشاور میں 306 ارب 52 کروڑ 96 لاکھ روپے مالیت کا ضمنی بجٹ منظوری کےلیے پیش کیا۔

موجودہ اسمبلی سے یکم مارچ سے 29 مارچ کے ایک ماہ کے اخراجات کی منظوری لی گئی، بجٹ کے موقع پر اپوزیشن ارکان نے واک آؤٹ کیا، تاہم حکومتی ارکان کے منانے پر اپوزیشن اراکین ایوان میں واپس آگئے۔

آفتاب عالم کے پیش کردہ نظرثانی شدہ بجٹ کے تحت صوبائی اسمبلی کے اضافی اخراجات 2 کروڑ 31 لاکھ روپے ہیں جبکہ محکمہ مال کے اضافی اخراجات 13 کروڑ 52 لاکھ ہیں۔ضمنی بجٹ میں مجموعی مصارف 292 ارب 95 کروڑ روپے ہیں، اخراجات جاریہ کا حجم 252 ارب جبکہ ترقیاتی کاموں کےلیے 13 ارب رکھے گئے ہیں۔

آفتاب عالم نے بجٹ تقریر میں کہا کہ سوات یونیورسٹی برائے حیوانات کو گرانٹ کی مد میں 28 کروڑ 99 لاکھ روپے جاری ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیل خانہ جات ملازمین کو بلوں کی مد میں 82 کروڑ روپے جاری ہوئے جبکہ اسٹیشنری اینڈ پرنٹنگ کےلیے 2 کروڑ 44 لاکھ روپے کا خام مال خریدا گیا۔مالی سال 24-2023 کا ترقیاتی بجٹ 418 ارب 15 کروڑ روپے تھا جبکہ رواں مالی سال میں 197 ارب 87 کروڑ کا کم ترقیاتی بجٹ استعمال کیا گیا۔

Recent Posts

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

41 mins ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

1 hour ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

1 hour ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

2 hours ago

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

2 hours ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

4 hours ago