کراچی ٹریفک پولیس میں 1256 نئے اہلکار شامل، بنیادی تربیت کے بعد فیلڈ میں اتار دیا گیا
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس کے لیے بھرتی کیے گئے 1286 اہلکاروں کو ٹریفک پولیس میں شامل کر دیا گیا ہے جن میں سے 1256 نے جوائننگ دے دی ہے۔نئے بھرتی اہلکاروں کو کراچی ٹریفک پولیس کے مختلف دفاتر میں ابتدائی اور بنیادی تربیت دی گئی جس کے بعد اِنہیں مختلف اضلاع کے حوالے کیا گیا۔
نئے بھرتی شدہ اہلکاروں کو کراچی ٹریفک پولیس کے ان سیکشنز کے حوالے کیا گیا ہے جہاں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس ہوں گی جبکہ مختلف سیکیورٹی ڈیوٹیز پر بھی ان اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ اِن اہلکاروں کو محرم الحرام کے دوران کراچی میں مختلف مقامات پر ڈیوٹیوں پر بھی تعینات کیا جا رہا ہے۔