شلپا شیٹی کیلئے بھی ٹماٹر خریدنا مشکل ہوگیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ٹماٹر کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی، جس کے بعد بالی ووڈ اداکاراؤں نے بھی ٹماٹر کو بہت زیادہ اہمیت دینا شروع کردیا ہے . سنیل شیٹی کے بعد اداکارہ شلپا شیٹی نے بھی ٹماٹر سے متعلق انوکھے انداز میں احتجاج کیا ہے .


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی نے ٹماٹر سے متعلق ایک میم اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے . اداکارہ نے ایک سپر اسٹور میں ٹماٹر اپنے ہاتھ میں رکھ کر ویڈیو بنائی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ٹماٹر کی قیمتیں بڑھنے کے بعد میرے دل کی دھڑکن یوں ہوگئی ہے .


اداکارہ نے ایک سپر اسٹور میں ٹماٹر اپنے ہاتھ میں رکھ کر ویڈیو بنائی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ٹماٹر کی قیمتیں بڑھنے کے بعد میرے دل کی دھڑکن یوں ہوگئی ہے .
شلپا شیٹی نے جو میم شیئر کی ہے اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ٹماٹر ہاتھ میں پکڑتی ہیں تو پیچھے سے ایک فلمی ڈائیلاگ کی آواز آتی ہے، جس میں کہا جاتا ہے کہ ’خبر دار جو مجھے چھونے کی کوشش کی، کس حق سے تم نے مجھے چھوا؟ تمھارا کوئی حق نہیں ہے مجھ پر . ‘
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شلپا شیٹی کی ویڈیو پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے .

. .

متعلقہ خبریں