آئی ٹی شعبہ؛ غیر ملکی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلیے تیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر ملکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں . اسپین کے سرمایہ کارآسکر ریموس نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبہ میں یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا پلیٹ فارم ہے .

ہمیں پاکستانیوں کی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے . سعودی عرب کے محمد حذیفہ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کیلیے تیار ہیں . سعودی عرب،عرب امارات،قطر، کویت، عمان اور دیگر بیرونی ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں . چیف ایگزیکٹو ٹیلی نار کمپنی عرفان وہاب نے کہا روزگار کو بہتر بنانے کے لیے آئی ٹی سیکٹر اہم کردار ادا کر سکتا ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر یونیورسل سروس فنڈ حارث محمود کاکہناتھا کہ رورل اور ریموٹ ایریاز میں 5 ہزار ٹاورز کی تنصیب سے فری لانسنگ اورمختلف آئی ٹی کے پلیٹ فارمز پھیل رہے ہیں . چیف ایگزیکٹو شیدیو زہرہ نورین نے کہا کہ اس طرح کے سیمینار ملک بھر میں ہونے چاہیے . نیشنل انکیوبیشن سنٹر، حیدرآباد کے آ فسرسید اظفر حسین نے کہا کہ پاکستانی اسٹارٹ اپس، فری لانسرز اور آئی ٹی کمپنیوں کے لیے دْنیا میں اپنا نام بنانے کے لیے بڑی گنجائش موجود ہے . چیف ایگزیکٹو ابیکس کنسلٹنگ فاطمہ اسد سعید نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے اور ٹیکنالوجی سے متعلق مواقع پاکستان کے مستقبل کی ترقی کیلیے پاکستان کی پختہ ترجیحات میں سے ایک ہے، میڈک سی ای او ڈاکٹر سائرہ صدیق نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں خواتین کو شرکت کرنے کی بہت ضرورت ہے . . .

متعلقہ خبریں