آئی ٹی شعبہ؛ غیر ملکی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلیے تیار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر ملکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔اسپین کے سرمایہ کارآسکر ریموس نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبہ میں یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا پلیٹ فارم ہے۔ہمیں پاکستانیوں کی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے۔
سعودی عرب کے محمد حذیفہ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کیلیے تیار ہیں۔ سعودی عرب،عرب امارات،قطر، کویت، عمان اور دیگر بیرونی ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔
چیف ایگزیکٹو ٹیلی نار کمپنی عرفان وہاب نے کہا روزگار کو بہتر بنانے کے لیے آئی ٹی سیکٹر اہم کردار ادا کر سکتا ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر یونیورسل سروس فنڈ حارث محمود کاکہناتھا کہ رورل اور ریموٹ ایریاز میں 5 ہزار ٹاورز کی تنصیب سے فری لانسنگ اورمختلف آئی ٹی کے پلیٹ فارمز پھیل رہے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو شیدیو زہرہ نورین نے کہا کہ اس طرح کے سیمینار ملک بھر میں ہونے چاہیے۔ نیشنل انکیوبیشن سنٹر، حیدرآباد کے آ فسرسید اظفر حسین نے کہا کہ پاکستانی اسٹارٹ اپس، فری لانسرز اور آئی ٹی کمپنیوں کے لیے دْنیا میں اپنا نام بنانے کے لیے بڑی گنجائش موجود ہے۔
چیف ایگزیکٹو ابیکس کنسلٹنگ فاطمہ اسد سعید نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے اور ٹیکنالوجی سے متعلق مواقع پاکستان کے مستقبل کی ترقی کیلیے پاکستان کی پختہ ترجیحات میں سے ایک ہے، میڈک سی ای او ڈاکٹر سائرہ صدیق نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں خواتین کو شرکت کرنے کی بہت ضرورت ہے۔

Recent Posts

ہنڈا نے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری دُگنی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور کمپنی ہنڈا کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو…

1 min ago

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

19 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

29 mins ago

لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد…

42 mins ago

امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس…

46 mins ago

منڈی بہاالدین: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے…

53 mins ago