کسٹم افسران کی گرفتاریوں سے ملازمین خوف و ہراس کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں ایف آئی اے کی جانب سے کسٹم افسران کی گرفتاریوں اور جاری تحقیقات کے بعد محکمہ کسٹمز کے ملازمین خوف و ہراس کا شکار ہوگئے ہیں، اس معاملے پر کسٹم کے اعلی افسران نے چیئرمین ایف بی آر سے رجوع کرلیا ہے . چیئرمین ایف بی آر نے کسٹم افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلاخوف خطر کام کریں اور اپنی ذمہ داریاں قانونی تقاضوں کے مطابق ادا کریں، ذرائع کے مطابق کراچی میں کسٹم کے گرفتار افسران کے معاملے پر چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے کی جاری تحقیقات کے بعد کسٹم افسران خوف کا شکار ہیں .

ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کو چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ یعقوب ماکو اور دیگر کلکٹرز نے بریفنگ دی، ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کی کارکردگی پر مبنی رپورٹ بھی کسٹمز انفورسمنٹ ونگ نے چیئرمین ایف بی آر کو پیش کی، ذرائع کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی کے کسٹم افسران کو بغیر خوف و خطر اپنی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے . . .

متعلقہ خبریں