کسٹم افسران کی گرفتاریوں سے ملازمین خوف و ہراس کا شکار


کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں ایف آئی اے کی جانب سے کسٹم افسران کی گرفتاریوں اور جاری تحقیقات کے بعد محکمہ کسٹمز کے ملازمین خوف و ہراس کا شکار ہوگئے ہیں، اس معاملے پر کسٹم کے اعلی افسران نے چیئرمین ایف بی آر سے رجوع کرلیا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے کسٹم افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلاخوف خطر کام کریں اور اپنی ذمہ داریاں قانونی تقاضوں کے مطابق ادا کریں، ذرائع کے مطابق کراچی میں کسٹم کے گرفتار افسران کے معاملے پر چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے کی جاری تحقیقات کے بعد کسٹم افسران خوف کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کو چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ یعقوب ماکو اور دیگر کلکٹرز نے بریفنگ دی، ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کی کارکردگی پر مبنی رپورٹ بھی کسٹمز انفورسمنٹ ونگ نے چیئرمین ایف بی آر کو پیش کی، ذرائع کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی کے کسٹم افسران کو بغیر خوف و خطر اپنی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

1 hour ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

2 hours ago