فن و ثقافت شوبز

ْعوام ووٹ کو محض ایک کاغذ کا ٹکڑا نہ سمجھیں ،اپنی طاقت بنا کر مستقبل کا فیصلہ کریں‘ ثناء


لاہور(قدرت روزنامہ) لالی ووڈ سٹار ثناء نے کہا ہے کہ عوام ووٹ کو محض ایک کاغذ کا ٹکڑا نہ سمجھیں بلکہ اسے اپنی طاقت بنا کر اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں، میڈیا نے معاشرے میں بہت شعور بیدا ر کیا ہے ، آئندہ انتخابات میں ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثناء نے کہا کہ ہمارے دیہی علاقوں میں آج بھی لوگ ذات برادریوں کے نام پر ووٹ دیتے ہیں اور پھر اپنی قسمت کو روتے ہیں ۔
ووٹ سے نہ صرف ہمارا بلکہ ہمارے ملک کا مستقبل وابستہ ہے لہٰذا اس کا سوچ سمجھ کر درست استعمال کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام پڑھے لکھے امیدواروں کو اسمبلیوں میں پہنچائیں تاکہ قانون سازی کے ساتھ ہمارے مسائل حل ہو سکیں ۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جوبھی پارٹی بر سر اقتدار آئے اسے تعلیم کے میدان میں ایمر جنسی کا نفاذ کرنا چاہیے ۔

متعلقہ خبریں