سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گلگت بلتستان کے ضلع سکردو میں شنگوس کے مقام پرگاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی . ریسکیوحکام کے مطابق افسوسناک حادثہ جگلوٹ سکردو روڈ پر پیش آیا، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا .


امدادی اہلکاروں نے لاشوں کو پوسٹمارٹم اور زخمی نوجوان کو علاج کےلیے اسپتال منتقل کردیا . متاثرہ فیملی کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع استور سے ہے .
دوسری جانب گلگت بلتستان کے سیاحتی مقام سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ برساتی نالے کا رخ تبدیل ہونے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی . برساتی نالے کا رخ تبدیل ہونے کے باعث کھرمنگ کے بالائی علاقہ ڈورو میں سینکڑوں کنال قابل کاشت اراضی زیر آب آگئی .

. .

متعلقہ خبریں