رواں ہفتے ڈالر 9 روپے ، 21 پیسے مہنگا ہو گیا


کراچی (قدرت روزنامہ)روں ہفتے کے دوران امریکی ڈالر 9 روپے مہنگا ہوا جبکہ شیئرز مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ۔اسٹیٹ بینک کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر مجموعی طور پر 9 روپے 21 پیسے مہنگا ہوکر 286 روپے 81 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 7 روپے اضافے کے ساتھ ڈالر 291 روپے پر بند ہوا۔
رپورٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں 853 پوائنٹس کا اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 45 ہزار 920 پوائنٹس پر ریکارڈ کیا گیا ۔