اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹوئٹر اور ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نام اور لوگو تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے صارفین سے نئے ٹوئٹر لوگو سے متعلق رائے طلب کی .
ٹویٹ کے جواب میں صارفین کی طرف سے مخلتف لوگوز بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے .
ایلون مسک کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ‘اگر آج رات ایک اچھا ایکس لوگو پوسٹ کردیا جاتا ہے تو ہم کل دنیا بھر میں لائیو ہوجائیں گے . ’ٹوئٹر کے مالک نے مزید لکھا کہ ‘جلد ہی ہم ٹویٹر برانڈ کو الوداع کہہ دیں گے اور آہستہ آہستہ تمام پرندوں کو بھی الوداع کہہ دیں گے . ’
And soon we shall bid adieu to the twitter brand and, gradually, all the birds
— Elon Musk (@elonmusk) July 23, 2023
اس حوالے سے ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایک صارف کی طرف سے بھیجے گئے لوگو کو شیئر کیا . اس پوسٹ کے مطابق ٹوئٹر کا نیا لوگو ‘ایکس’ کے نشان کی مانند ہے .
— Elon Musk (@elonmusk) July 23, 2023
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایلون مسک کی جانب سے کیے جانے والے بڑے فیصلے نے ٹوئٹر صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا . ایلون مسک نے ٹوئٹر کے لوگو کو ڈوج یعنی کتے کی تصویر سے بدل دیا تھا .