پاکستان اس سال ایک لاکھ 25 ہزار ٹن آم برآمد کرے گا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان رواں سال ایک لاکھ 25 ہزار ٹن آم برآمد کرے گا . رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آموں کی مجموعی پیداوار 8.1 ملین ٹن ہے ، آم کی 70 فی صد پیداوار جنوبی پنجاب کے گرم اور مرطوب علاقوں میں ہوتی ہے، جن میں ضلع ملتان، مظفرگڑھ، لودھراں، بہاولپور، رحیم یار خان جبکہ سندھ میں میرپورخاص ڈویژن سرفہرست ہے .


پاکستان سے آم متحدہ عرب امارات، ایران، چین، افغانستان، روس، اور دیگر سینٹرل ایشین ممالک کے علاوہ امریکا، یورپ اور براعظم افریقہ اور آسٹریلیا میں بھی برآمد کیا جاتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں