وزیرِاعظم کا قطر کے شاہی خاندان کے سینیئر رکن کے انتقال پر اظہار افسوس


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قطر کے شاہی خاندان کے سینیئر رکن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ شیخ محمد بن حمد بن عبداللہ بن جاسم الثانی کے انتقال کی خبر سن کر گہرا رنج ہوا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
خیال رہے کہ دو دن قبل جمعے کی صبح سابق وزیر تعلیم اور شاہی خاندان کے سینیئر رکن شیخ محمد بن حمد بن عبداللہ بن جاسم الثانی انتقال کرگئے تھے۔
20 2 2 300x228
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے بھی انکے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا تھا۔