وزیر اعظم سبز انقلاب منصوبے پر 5 ارب خرچ کیے جائیں گے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم گرین انقلاب منصوبے کے تحت 3 سالوں میں 5 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔وزیر اعظم سبز انقلاب منصوبہ پورے پاکستان میں قابل عمل ہوگا، سبز انقلاب منصوبہ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی چھتری تلے مکمل ہوگا، منصوبے کیلیے نجی انٹرپینیور کے ذریعے اضافی مشینری کی خریداری کی جائے گی، منصوبے کیلیے فنڈز وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری کئے جائیں گے۔
وزیر اعظم سبز انقلاب منصوبہ3 سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کی تاریخ 30 جون 2026 ہے، وزیر اعظم گرین انقلاب منصوبے کے تحت 3 سالوں میں 5 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔
سبر انقلاب منصوبے کے تحت کل 24 منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے، 3000 کسانوں کو 70 کروڑ روپے سالانہ فراہم کے جائیں گے، جس کے تحت200 خوبانی کے شمسی ڈرائرز خریدے جائیں گے،500 کسانوں کو سالانہ ایک کروڑ روپے کھجور کیلیے 50 شمسی ڈرائزر خریدنے کیلیے فراہم کیے جائیں گے۔