معدے کے مسائل جڑ سے ختم کرنے والی پانچ اہم غذائیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پھلوں اور سبزیوں میں پائے جانے والے پری بائیوٹکس آنتوں کے بیکٹیریا کے لیے خوراک کا ذریعہ ہوتے ہیں جو انسانی صحت کو کافی حد تک بہتر بنا سکتے ہیں۔لہسن، لیکس سبزی، پیاز، ڈینڈیلین گرینس اور یروشلم آرٹیچوکس پری بائیوٹک سے بھرپور غذائیں ہیں جو آنتوں کی صحت ٹھیک رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔

پری بائیوٹکس دراصل فائبر کی ایک قسم ہے جو پروبائیوٹکس کے لئے غذا کے طور پر کام کرتا ہے، پرو بائیوٹکس ایک بیکٹیریا ہے جو معدے میں متوازن بیکٹیریا کی اقسام کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ان بیکٹیریاز کا تعلق مدافعتی نظام سے ہے جو بیماریوں سے تحفظ بھی فراہم کرتے ہیں۔
کیلیفورنیا کی سان ہوزے اسٹیٹ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی کیسنڈرا بوئڈ اور ان کے ساتھی جان گینگ نے کھانے پینے کی اشیاء میں پری بائیوٹکس پر 70 سائنسی مقالوں کا جائزہ لیا ہے۔امریکن سوسائٹی فار نیوٹریشن کے سالانہ اجلاس میں محققین نے دریافت کیا کہ پری بائیوٹک پر مشتمل پانچ بہترین غذاؤں کی ترتیب درست نہیں تھی۔
ڈینڈیلین گرینز، یروشلم آرٹیچوکس، لہسن، لیکس سبزی اور پیاز میں فی گرام 100 سے 240 ملی گرام کے درمیان پری بائیوٹکس ہوتے ہیں۔کیلیفورنیا میں انٹرنیشنل سائنٹیفک ایسوسی ایشن فار پروبائیوٹکس اینڈ پری بائیوٹکس کے مطابق روزانہ کی بنیاد پرصرف آدھی چھوٹی پیاز کھانے سے تقریباً 5 گرام پری بائیوٹک با آسانی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔