فیروز خان کا شرمین عبید کے خلاف ہتکِ عزت مقدمے کو ختم کرنے کا اعلان


کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز کے مشہور اداکار فیروز خان نے ہدایتکار شرمید عبید چنائے کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے کو ختم کرنے کا ارادہ کر لیا۔حال ہی میں فیروز خان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ شرمین عبید کے خلاف کئے گئے ہتکِ عزت کے مقدے کو چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’شرمین عبید کے معاملے کو بھی ختم کرنا چاہتا ہوں، میں نے سیکھا ہے آزادی ایک نعمت ہے۔ یا اللہ آپ مہربان ہیں کسی کو محسوس بھی نہیں ہوگا۔


یاد رہے کہ اس سے قبل فیروز خان نے اپنی سابقہ اہلیہ سے متعلق بھی ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں کہا تھا کہ علیزہ نے ان کا دل جیت لیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ علیزہ اور ان کے معاملے پر لوگ انہیں اکیلا چھوڑ دیں کیونکہ اب ان دونوں کے درمیان کچھ نہیں رہا اس لئے مداح علیزہ کو سپورٹ کریں اور ان کیلئے آسانی پیدا کریں۔