نگراں حکومت و انتخابات پر کمیٹی کیلئے ایم کیو ایم کے 3 نام فائنل
کراچی (قدرت روزنامہ)نگراں حکومت کے قیام کے سلسلے میں حکومتی فیصلوں اور عام انتخابات سے متعلق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی کے لیے ایم کیو ایم نے 3 نام فائنل کر لیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور امین الحق کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کے بعد کمیٹی کے لیے ناموں کو فائنل کیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں وزیرِ اعظم نے کمیٹی کے لیے 3 نام مانگے تھے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کمیٹی میں مسلم لیگ ن کی طرف سے ایاز صادق، احسن اقبال اور سعد رفیق شامل ہیں۔