اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل، وزیراعلیٰ نے معاملے پر انکوائری کمیٹی بنادی


لاہور (قدرت روزنامہ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مبینہ طورپر منشیات فروشی کے معاملے پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی بنادی۔
کمیٹی میں سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر، ڈی آئی جی امین بخاری اور ڈی آئی جی راجہ فیصل شامل ہیں۔کمیٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی اور واقعے میں ملوث افراد کا تعین کر کے اپنی رپورٹ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پیش کرے گی۔