مراد سعید، علی امین گنڈاپور، حماد اظہر ، اعظم سواتی و دیگر اشتہاری قرار


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے میاں اسلم، علی امین گنڈا پور اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دے دیا . جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس کی لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی .


عدالت نے سماعت کے دوران فرخ حبیب، مراد سعید اور حسان نیازی کو بھی اشتہاری قرار دیا .
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے اعظم خان سواتی، حافظ فرحت عباس، عندلیب عباس اور واثق قیوم کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے . عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خان، علیمہ خان کو بھی اشتہاری قرار دیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں