آصف زرداری کی پارٹی کے وزراء کو اپنے حلقوں میں پہنچنے کی ہدایت


کراچی (قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف علی زرداری نے حالیہ بارش کے پیش نظر پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزراء کو اپنے حلقوں میں پہنچنے کی ہدایت کی ہے . ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ بلدیاتی چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین، میئر، ڈپٹی میئر اور کونسلر اپنا کردار ادا کریں .


آصف زرداری نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا . ان کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے سندھ میں زراعت کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے . انہوں نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے کھجور اور آم کی پیداوار کو نقصان پہنچا ہے .

. .

متعلقہ خبریں