اگر آپ منہ کی بدبو سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ 6کام ہرگز مت کریں

لندن(قدرت روزنامہ)اگر آپ منہ کی بدبو سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ 6کام ہرگز مت کریں . میل آن لائن کے مطابق لندن کے ڈاکٹر سٹیورٹ بیگز نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ان چھ کاموں کی فہرست بیان کی ہے جو منہ کی بدبو کا سبب بنتے ہیں .


یہ کام لہسن اور پیاز کھانا، مچھلی کھانا، کافی پینا، شراب پینا، پانی کم پینا اور سگریٹ نوشی کرنا ہیں . ڈاکٹر سٹیورٹ ویڈیو میں کہتے ہیں کہ جو لوگ ان چھ کاموں میں سے ایک بھی کرتے ہیں، ان کے منہ سے بدبو آنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے . چنانچہ اگر آپ اس بری سانس سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ ان کاموں سے اجتناب برتیں .

. .

متعلقہ خبریں