نگراں حکومت کیلئے 60 کے بجائے 90 دن ہونے چاہئیں: وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ نگراں حکومت کے لیے 60 کے بجائے 90 دن ہونے چاہئیں . ایک انٹرویو میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کے اختیارات میں اضافہ کیے بغیر ملک نہیں چلایا جا سکتا .


ان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم سے متعلق بحث قبل از وقت ہے، نگراں وزیرِ اعظم کی تقرری سے متعلق ابھی مشاورت شروع نہیں ہوئی . وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کا فیصلہ پی ڈی ایم اور اتحادی قیادت کرے گی، قیادت جو فیصلہ کرے گی قبول ہو گا .
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ نواز شریف دھوم دھڑکے سے وطن واپس آ کر انتخابات میں حصہ لیں گے . واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکمراں اتحاد کی بڑی جماعت مسلم لیگ ن نے وزیرِ خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو نگراں وزیرِ اعظم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے .
اس ضمن میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی متفق ہو گئے تو سینیٹر اسحاق ڈار نگراں وزیرِ اعظم بن سکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں