خواتین کو نیچا دکھانے پر متھیرا نے نادر علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا


کراچی (قدرت روزنامہ)گزشتہ دنوں اداکارہ سنیتا مارشل سے مذہب کی تبدیلی سے متعلق سوال کرنے پر جہاں سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے نادر علی کو شدید تنقید کا سامنا رہا وہیں حال ہی میں میزبان متھیرا نے بھی ان کو آن ایئر آڑے ہاتھوں لے لیا۔نجی چینل کے پروگرام کی میزبانی کے دوران میزبان متھیرا نے اپنے مہمان یوٹیوبر مبین الحق سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف یوٹیوبرز کے پوڈکاسٹ سے متعلق رائے جاننی چاہی۔
تاہم انہوں نے اپنے مہمان کی رائے جاننے کے بعد یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ کے حوالے سے اپنا تجربہ اور رائے بھی دی۔انہوں نے یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے، مجھے لگتا ہے کہ نادر علی اخلاقیات کے بارے میں جانتا ہے، وہ جانتا ہے کہ وہ غلط ہے لیکن پھر بھی وہ ویوز اور ریٹنگ کی خاطر متنازع مواد کو جانے دیتا ہے۔
متھیرا نے بتایا کہ اس حوالے سے انہوں نے خود تجربہ کیا ہے، انہوں نے نادر علی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی تھی، جس کا تجربہ اچھا نہیں رہا، غیر مناسب سوالات کی وجہ سے بار بار ری ٹیک لینے پڑے۔
ان کے مطابق نادر علی کو عموماً خواتین پر اعتراض ہوتا ہے، وہ خواتین کے حوالے سے غلط سوالات کرکے انہیں نیچا دیکھانے کی کوشش کرتا ہے۔ وہ خواتین کو مناسب عزت بھی نہیں دیتا جبکہ اس کے برعکس انہوں نے تابش ہاشمی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ آئے اور چھا گئے۔میزبان تابش ہاشمی کے حوالے سے متھیرا کی رائے سے ان کے مہمان یوٹیوبر مبین الحق نے بھی اتفاق کیا۔