ملک دیوالیہ کرنے کیلیے بدخواہ دن رات جادو ٹونا کر رہے تھے، وزیراعظم شہباز شریف


کراچی(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے لیے بدخواہ دن رات جادو ٹونا کررہےتھے۔کراچی میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور قرض فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں بےپناہ صلاحیت ہے ۔ ہمیں اپنےنوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے لیے بدخواہ دن رات جادو ٹونا کر رہے تھے اور پھونکیں مار رہے تھے۔ حکومت ملی تو ہر سال 10 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔غریب پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبا ہے اب اشرافیہ بوجھ قبول کرے۔
شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ لون کےتحت نوجوانوں کوکاروبارکیلیے 75لاکھ قرض دیاجارہاہے۔ سندھ گورنرہاؤس میں نوجوانوں کیلیےآئی ٹی کےکورس کاانتظام لائق تحسین ہے۔ کوآگےبڑھانےکیلیےنوجوانوں کوہنرمنداوربااختیاربناناہوگا
انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ حاصل کرنےوالےاکثربچوں کاتعلق سندھ کےدورافتادہ علاقوں سےہے۔ تعلیم کےشعبے کیلیےتمام ممکن وسائل فراہم کرنےکیلیےپرعزم ہیں۔