جوان کے گانے میں شاہ رُخ خان ہزار سے زائد ڈانسرز کے ساتھ پرفارم کریں گے


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان اپنی آنے والی فلم ’جوان‘ کے ایک گانے میں ہزار سے زائد ڈانسرز کے ساتھ پرفارم کریں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوان کے گانے ’زندہ بندہ‘ میں شاہ رُخ کے ساتھ ہزار سے زائد صرف خواتین ڈانسرز ہی پرفارم کریں گی۔ اس گانے کی شوٹنگ کو 5 دنوں کی کڑی محنت کے بعد مکمل کیا گیا ہے جس کیلئے 15 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا تھا۔

اس فاسٹ ٹریک کی کوریوگرافی شوبی نے کی ہے اور اس گانے کو چنائی، حیدرآباد، بنگلور، مدورائی، ممبئی میں بڑے پیمانے پر فلمایا گیا ہے۔زندہ بندہ میں کنگ خان ہزار سے زائد خواتین ڈانسرز کے ساتھ ایسا شاندار منظر پیش کریں گے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)


یاد رہے کہ جوان بھارت کے سنیما گھروں میں 7 ستمبر 2023 کو ریلیز ہوگی جس کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں پیش کیا جائے گا۔