پاکستانیوں کے قتل میں ملوث افراد سے مذاکرات نہیں کریں گے، دفترخارجہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے قتل عام می ملوث افراد سے مذاکرات نہیں کریں گے۔دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز بلوچ زہرا نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے قتل عام میں ملوث افراد سے مذاکرات نہیں کرے گا۔ یہ موقف مذاکرات کی بات کرنے والوں کو پہنچا دیا ہے۔ افغان وزارت خارجہ کا بیان ان کے موقف کا اظہار ہے۔ ضروری نہیں کہ وہ اس حوالے سے ہمارے موقف سے مطابقت رکھتا ہو۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی ریاست منی پور میں اقلیتوں پر مظالم کو دیکھ رہے ہیں۔ بھارت اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں تاہم تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔۔ آزاد جموں و کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا۔ بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیان کی شدید ترین مذمت کرتے ہیں۔ یہ بیان بھارت کی جانب سے ہمسایہ ممالک کے لیے جارحانہ رویے کا عکاس ہے۔
دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ یونان کشتی حاد ثے میں جاں بحق ہونے والے 15 پاکستانیوں کی باقیات وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔ ان کے علاوہ کسی پاکستانی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ترجمان نے ڈنمارک میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر قرآن پاک اور پاکستانی پرچم کی توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل کسی صورت بھی آزادی اظہار رائے کی علامت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کثیر الجہتی موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ امریکا کے وزیر خارجہ کو پاکستان کے جمہوری عمل پر عزم سے آگاہ کیا۔ یوکرین کا تنازع کسی کو فائدہ نہیں دے رہا۔ یہ دونوں ممالک کی مشکلات میں اضافہ کررہا ہے۔

Recent Posts

پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سکواڈ کیلئے 15 کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیئے ، کون کون شامل ؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بوڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کے 15…

1 min ago

حکومت کی نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے پر حکمِ امتناع خارج کرنے کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے نان فائلرز کی موبائل…

1 min ago

ماہرہ خان نے سٹیج پر اپنے اوپر ’نامعلوم چیز‘ پھینکنے والے شخص کو انتہائی خوبصورت جواب دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے دوران پیش آنے والے…

7 mins ago

فواد خان جیسے بڑے اداکاروں سے میرا موازانہ قابلِ فخر ہے، بھارتی اداکار

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ‘ہیرامنڈی : دی ڈائمنڈ…

12 mins ago

کیریبیئنز آج بھی سوئنگ کے سلطان ’وسیم اکرم‘ کے سحر میں مبتلا

کراچی(قدرت روزنامہ)کیریبیئنز ابھی تک سابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے سحر میں مبتلا ہیں۔…

22 mins ago

سبزی خوروں کی غذاؤں اور بہتر صحت کے درمیان تعلق کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک نئے تجزیے کے مطابق سبزی خوروں کی غذاؤں کا تعلق بہتر…

27 mins ago