طوفانی بارشوں سے دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے جبکہ طوفانی بارشوں سے دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، بلوکی ہیڈ پر پانی کی آمد 58 ہزار 830 اور اخراج 42030 کیوسک ہے۔
دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 387587 جبکہ اخراج 387587 کیوسک ہے، تربیلہ چشمہ اور کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ستلج میں سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے، گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 84 ہزار 430 کیوسک ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تمام ڈویژنل انتظامیہ کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے۔