چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات دوسری عدالت منتقلی کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی واقعات سمیت جعلسازی سے متعلق 6 مقدمات دوسری عدالت منتقلی کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات دوسری عدالت منتقلی کی درخواستیں مسترد کردیں۔فیصلے کے مطابق بشری بی بی کی جعلسازی کا مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔