ٹیسٹ چیمپئن شپ: بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان ٹاپ پوزیشن پر آگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔دو میچز میں دو فتوحات کے ساتھ قومی ٹیم کی کامیابی کا تناسب (پی سی ٹی) 100 فیصد ہے۔
بھارتی ٹیم 66.67 فیصد کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ: بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان ٹاپ پوزیشن پر آگیاآئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے 24 پوائنٹس ہوگئے۔خیال رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز پاکستان کی پہلی سیریز تھی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیموں کی درجہ بندی پوائنٹس پر نہیں بلکہ پوائنٹس کے تناسب پر کی جاتی ہے۔