رحیم یارخان؛ پولیس کی کچے میں بڑی کاروائی، 6 ڈاکو ہلاک
رحیم یار خان (قدرت روزنامہ)رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے 6 خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ترجمان پولیس کے مطابق اندھڑ گینگ کا سربراہ جانو اندھڑ ساتھیوں سمیت مقابلہ میں مارا گیا، مقابلے میں بدنام زمانہ مشی اندھڑ سمار شر کٹہ شر بھی مارے گئے۔ جانو اندھڑ اور دیگر ملزمان کے سروں پر دو دو کروڑ روپے کا انعام سندھ حکومت نے رکھے ہوئے تھے۔
ملزمان کے سروں کی قیمت پنجاب حکومت نے بھی مقرر کر رکھی تھی، ملزمان پر سندھ اور پنجاب میں سنگین مقدمات درج ہیں۔ اندھڑ گینگ نے ڈیڑھ سال قبل ماہی چوک میں 9 افراد کو قتل کیا تھا۔
ترجمان پولیس کے مطابق دوران آپریشن ایک پولیس معاون کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
واقعے کے بعد آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا آئی جی سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سندھ پولیس کچہ ایریا کو ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کے لیے شاندار کام کر رہی ہے۔آئی جی پنجاب اور آئی جی سندھ کا کچہ ایریا کو ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کے لیے آپریشن میں تیزی لانے پر اتفاق ہوا ہے۔