فلپائن میں کشتی الٹنے سے 26 ہلاک

منیلا(قدرت روزنامہ) فلپائن میں مسافر کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک ہوگئے . غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت منیلا کے قریب ساحلی علاقے میں شدید طغیانی اور تیز ہواؤں کے باعث مسافر کشتی الٹ گئی .

فلپائنی کوسٹ گارڈز اور پولیس کے مطابق کشتی کے 40 مسافروں کو بچا لیا گیا . کشتی میں کتنے افراد سوار تھے یہ ابھی واضح نہیں ہوا . لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے . . .

متعلقہ خبریں