کراچی: سرجانی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق


کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ ماں کی شناخت مہک اور بیٹی کی فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ماں، بیٹی کو گھر میں پانی کی موٹر سے کرنٹ لگا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، دونوں کو کرنٹ لگنے کے بعد فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گارڈن شو مارکیٹ کے قریب بچے کو بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگا تو اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو بچا لیا تھا۔